اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبد اللہ عبد اللہ نے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد گذشتہ رات کہا کہ یہ نتائج انہیں تسلیم نہیں ہیں ۔ عبداللہ عبداللہ نےکہا کہ ان انتخابات میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ کل سہ پہر کو افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ابتدائی نتائج کے مطابق اعلان کیا ہے کہ اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی نے 56.44فیصد ووٹ حاصل کیےجبکہ عبداللہ عبداللہ کو 43فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ دوسری جانب افغانستان کے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد امریکہ نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان انتخابات میں دھاندلی کے الزام کا سنجیدگي سے جائزہ لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی ترجمان وزارت خارجہ جن پساکی نے کل کہا کہ جن نتائج کا اعلان ہوا ہے وہ حتمی اور معتبر نہيں ہیں اور حتمی نتیجہ ، کہ جو افغانستان کےانتخابی حلقوں کی تحقیقات کی بنیاد پر ممکن ہے تبدیل ہوجائے ، قابل پیشگوئی نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲